Home / صوبے(state) / سماج کی تعمیر میں اساتذہ کا رول ہوتا ہے کلیدی ممتا بنرجی کا اعلان: پروفیسرس کی ریٹائرمنٹ 62 سے بڑھ کر 65 اور وائس چانسلرس کی 65 سے بڑھ کر 70 سال

سماج کی تعمیر میں اساتذہ کا رول ہوتا ہے کلیدی ممتا بنرجی کا اعلان: پروفیسرس کی ریٹائرمنٹ 62 سے بڑھ کر 65 اور وائس چانسلرس کی 65 سے بڑھ کر 70 سال

سماج کی تعمیر میں اساتذہ کا رول ہوتا ہے کلیدی

ممتا بنرجی کا اعلان: پروفیسرس کی ریٹائرمنٹ 62 سے بڑھ کر 65 اور وائس چانسلرس کی 65 سے بڑھ کر 70 سال

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں پروفیسروں کے ریٹائرڈ منٹ کی عمر 62 سے 65 سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نذرل منچ میں کلکتہ یونیورسٹی کے سالانہ کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہ سماج کی تعمیر میں اساتذہ کا رول کلیدی ہوتا ہے۔ ان کے مسائل کو حل کرنا اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔وزیرا علیٰ نے اس موقع ندیا ضلع میں ”کنیاشری یونیورسٹی“ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ساتھ ہی پروفیسروں کے ریٹائرڈ منٹ کی عمر 62 سے 65 سال کرنے کا بھی اعلان کیا۔ حکومت نے وائس چانسلروں کے ریٹائرڈ منٹ کی اب 70 سال کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں معیار تعلیم کو بہتر کرنے کیلئے ان کی کوشش جاری ہے۔ کلکتہ یونیورسٹی ملک کی اہم یونیورسٹی ہیں اور یہاں سے کئی اہم شخصیات نے تعلیم حاصل کی ہے۔اسی کے ساتھ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ اب سے وائس چانسلروں کی ریٹائر منٹ کی عمر 65سال سے بڑھا کر 70 سال کردی گئی۔ وہیں چیف منسٹر نے کہا بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم ِپیدائش کے موقع پر ان کے نام پر اب کلکتہ یونیورسیٹی میں ’گاندھی چیئر‘ قائم کی جائے گی۔ وہیں انہوں نے پنڈت ایشور چندر ودیا ساگر کے نام پر بھی پندٹ ایشو چندر ودیا ساگر چیئر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مغربی بنگال کے سابق گورنر گوپال کرشن گاندھی کو انہوں نے ’ڈی لِٹ‘ کے اعزاز سے نوازا۔

اس تقریب میں ممتا بنرجی کے ہاتھوں دیگر کئی سرکردہ ہستیوں کو ڈی لٹ اور پی ایچ ڈی اور دیگر اسناد سے نوازا گیا۔ گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی، کلکتہ یونیورسیٹی وائس چانسلر، ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

 

About Sa sagar

Check Also

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟۔۔۔ 

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟ گزشتہ شمارے میں عربی کے ایک لفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے