Home / فیشن / Health & Fitness / جھولتے ہوئے سونے سے آتی ہے بہتر نیند: تحقیق

جھولتے ہوئے سونے سے آتی ہے بہتر نیند: تحقیق

جھولتے ہوئے سونے سے آتی ہے بہتر نیند: تحقیق

یہ بات عام ہے کہ بچوں کو جھولے دیں تو اُن کو بہتر نیند آتی ہے لیکن اب ایک نئی رپورٹ کے مطابق بالغ افراد کو بھی اِس سے فائدہ ہوسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف جنیوا کے محققین نے ایک خاص بستر بنایا ہے جو کہ ساری رات آہستہ آہستہ جھولے دیتا ہے۔ اِس بستر کی آزمائش 18 نوجوان افراد پر کی گئی جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ افراد رات کو پہلے سے کم مرتبہ جاگے اور عام بستر پر سونے کے مقابلے میں انہیں اس جھولتے ہوئے بستر پر زیادہ گہری نیند آئی۔ سائنس دانوں کے مطابق جھولنے سے زیادہ دیر تک دماغ میں چلنے والی برقی لہریں آہستہ ہوجاتی ہیں جس سے گہری نیند آتی ہے اور یادداشت بھی بہتر ہوجاتی ہے۔ تجربے میں شامل رضاکاروں نے جنیوا میں نیند کی ایک تجربہ گاہ میں تین راتیں گزاریں۔ پہلی رات کا مقصد اِن افراد کو وہاں سونے کی عادت ڈالنا تھا جبکہ اِن افراد کی دوسری رات بستر پر جھولتے ہوئے گزری اور تیسری رات اُسی بستر پر جھولے بغیر گزری۔ الیکٹروڈز کے ذریعے ان کی دماغ میں چلنے والی برقی لہروں کا تجزیہ کیا گیا اور نتیجتاً یہ بات سامنے آئی کہ جھولنے سے گہری نیند کا عرصہ بڑھ جاتا ہے۔ ’یو این آئی جی ای’ کی فیکیلٹی آف میڈیسن میں تحقیق کی سربراہ لورنس بایر نے کہا کہ اتنی آہستہ جھولنے سے متلی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہیمک پر لیٹنا شاید اتنا موثر نہ ہو حالانکہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ ہیمک میں لیٹنے سے اُنہیں سکون ملتا ہے۔ ہماری تحقیق میں ہم نے ایک رات جھولے لینے کے اثرات پر روشنی ڈالی لیکن ہمیں یہ نہیں پتہ کہ لمبے عرصے تک یہ اثرات رہتے ہیں کہ نہیں۔‘ محققین کے علم میں یہ بات بھی آئی کہ جھولتے ہوئے بستر پر سونے کے بعد صبح اُٹھ کر لوگوں کی یادداشت بھی بہتر تھی۔ ادارے کے ایک اور محقق اورور پیرولٹ نے کہا کہ ’یادداشت پر اثرات دیکھنے کے لیے ہم نے اِن رضاکاروں کا امتحان بھی لیا۔ ہم نے اِنہیں شام کو بے ترتیب الفاظ بتائے جو انہوں نے صبح اُٹھ کر یاد رکھنے تھے۔ اس صورت میں بھی جھولنے کے فوائد سامنے آئے۔ ساکت بستر پر سونے کی نسبت جھولتے ہوئے بستر پر سونے والوں کے نتائج بہت بہتر تھے۔‘

About Sa sagar

Check Also

نیوزی لینڈ: مساجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے کی بندوق پردرج عبارات کی کیا ہے تاریخ ؟

نیوزی لینڈ: مساجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے کی بندوق پردرج عبارات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے