Home / بین الاقوامی / سپورٹس / شہید جوانوں کے اہل خانہ کی مدد کے لیے ہندوستانی کرکٹر محمد شامی کی پہل 

شہید جوانوں کے اہل خانہ کی مدد کے لیے ہندوستانی کرکٹر محمد شامی کی پہل 

شہید جوانوں کے اہل خانہ کی مدد کے لیے ہندوستانی کرکٹر محمد شامی کی پہل 


ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد شامی نے پلوامہ دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہوئے جوانوں کے گھر والوں کی مدد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق اس کی اطلاع انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت کو سلام پیش کرنے کے لیے محمد شامی نے ان کے گھر والوں کو 5 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملہ میں شہید ہوئے جوانوں کی بیویوں کو مدد پیش کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ ’’جب ہم اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں تو یہ بہادر جوان سرحد پر ہماری حفاظت کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ ہم جوانوں کے گھر والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جب بھی ضرورت ہوگی ہم جوانوں کی مدد کے لیے آگے آئیں گے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ محمد شامی سے قبل ہندوستان کے سابق کرکٹر ویریندر سہواگ نے بھی شہید جوانوں کے گھر والوں کو مدد کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کرتے وقت سہواگ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ شہید جوانوں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ (ایجنسیاں)

 

 

About Sa sagar

Check Also

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟۔۔۔ 

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟ گزشتہ شمارے میں عربی کے ایک لفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے