Home / الاقوامی(International) / عالمی یوم خواتین (International Women’s Day) کے موقع پر گوگل کا انوکھا ڈوڈل

عالمی یوم خواتین (International Women’s Day) کے موقع پر گوگل کا انوکھا ڈوڈل

عالمی یوم خواتین (International Women’s Day) کے موقع پر گوگل کا انوکھا ڈوڈل

عالمی یوم خواتین کے موقع پر گوگل نے اپنے انوکھے انداز میں خواتین کو سلام پیش کیا ہے ‘یوم خواتین 2019 ‘ گوگل کے ویب پیچ پر گرافک ڈیزائن شائع ہوئی ہے، جسے ’ڈوڈل‘ کا نام دیا گیا ہے، جس سے مراد خاکہ ہے، جسے دنیا میں ہر جگہ دیکھا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ جائنٹ سرچ انجن کے ویب صفحے پر نظر آنے والے گرافک ڈیزائن جنھیں ‘ڈوڈل’ کہا جاتا ہے، صارفین کے لیے بڑی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں۔ گوگل کے ان ڈوڈلز میں چھپے راز صارفین کے لیے ماؤس کے ایک اشارے کے منتظر ہوتے ہیں۔

گوگل پر ہر خاص دن ایسے ہی تخلیقی ڈوڈلز کے ساتھ منایا جاتا ہے، عالمی یوم خواتین کے موقع پر بھی گوگل نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد ڈوڈل جاری کیا گیا ہے ۔ ڈوڈل میں بارہ مختلف خواتین آرٹسٹ کی کہانیوں کو تصاویر کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔ ڈوڈل میں سامنے نظر آنے والے کسی بھی ایک آرٹسٹ کی تصویر کو کلک کرنے پر اس کی کہانی سامنے کھل جاتی ہے۔کہانی کھلنے کے بعد اس میں شامل مزید تصاویر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جن بارہ آرٹسٹوں کی کہانیاں ڈوڈل میں شئیر کی گئی ہیں ان میں تہیرو تکوئچی ، ایسٹیلی میزا ، صفا خان ، فلپا رائسا اور فرانسسکا سانا کی کہانیاں شامل ہیں۔ گوگل کی جانب سے صارفین کو ڈوڈل شیئر کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔  (ایجنسیاں)

About Sa sagar

Check Also

نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملہ: اسلحے کے قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ

نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملہ: اسلحے کے قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ نیوزی لینڈ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے