Home / الاقوامی(International) / امریکا میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر شاہ سلمان نے کیا ٹرمپ سے اظہار افسوس

امریکا میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر شاہ سلمان نے کیا ٹرمپ سے اظہار افسوس

امریکا میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر شاہ سلمان نے کیا ٹرمپ سے اظہار افسوس

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی ریاست ‘الاباما’ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث جانی اور مالی نقصان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے امریکی صدر کو ایک برقی تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا ہے جس میں الاباما ریاست میں حالیہ ایام کے دوران تباہ کن بارشوں کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی’ایس پی اے’ کے مطابق سعودی فرمانروا کی طرف سے امریکی صدر کو بھیجے گئے برقی مراسلے میں کہا گیا ہےکہ دوست ملک امریکا میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان اور مشکل وقت میں امریکی عوام اورحکومت کے ساتھ ہیں۔ برقی پیغام میں امریکا میں بارشوں کے باعث زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی گئی۔ خیال رہے کہ امریکی ریاست الاباما میں حالیہ ایام میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 20 سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ (ایجنسیاں)

About Sa sagar

Check Also

نیوزی لینڈ: مساجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے کی بندوق پردرج عبارات کی کیا ہے تاریخ ؟

نیوزی لینڈ: مساجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے کی بندوق پردرج عبارات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے