Home / الاقوامی(International) / ایران میں سرعام شادی کی پیشکش پر نوجوان جوڑا گرفتار

ایران میں سرعام شادی کی پیشکش پر نوجوان جوڑا گرفتار

ایران میں سرعام شادی کی پیشکش پر نوجوان جوڑا گرفتار

ایران کے شاپنگ سینٹر میں سب کے سامنے مغربی انداز میں شادی کی پیشکش پر نوجوان جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر آرک کے شاپنگ مال میں کی گئی شادی کی پیشکش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ایک پولیس افسر نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مذکورہ جوڑے کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ شاپنگ مال میں پھولوں سے دل کی شکل بنائی گئی اور اس میں کھڑے ہو کر نوجوان نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے لڑکی نے خوشدلی سے قبول کر لیا۔ اس کے بعد لڑکی نے لڑکے کو گلے بھی لگایا جبکہ اطراف میں موجود لوگوں نے انہیں مبارکباد دی۔ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر محمود خلجی نے کہا کہ صوبہ مرکزی میں اس جوڑے کا عمل مغربی تہذیب کے اثرات کا نتیجہ اور انہیں عوامی حمیت سے کھیلنے کے ساتھ ساتھ اسلامی شعائر کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جوڑے کو عوام کے مطالبے پر گرفتار کیا گیا اور انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ نوجوان جوڑے کی گرفتاری پر ایران کے قوانین کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان میں نرمی کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایران کو اس قانون کے تحت گرفتاری پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو بلکہ گزشتہ سال مشہد کے ایک شاپنگ سینٹر میں منعقدہ ایونٹ میں ڈانس کرنے پر ایک آفیشل کو گرفتار لیا گیا اور اس پر بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایران کے قوانین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ (ایجنسیاں)

Iranian couple arrested after marriage proposal goes viral

About Sa sagar

Check Also

نیوزی لینڈ: مساجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے کی بندوق پردرج عبارات کی کیا ہے تاریخ ؟

نیوزی لینڈ: مساجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے کی بندوق پردرج عبارات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے