Home / الاقوامی(International) / بوئینگ 737 طیاروں پر ہندوستان سمیت 50 ممالک نے لگایا روک

بوئینگ 737 طیاروں پر ہندوستان سمیت 50 ممالک نے لگایا روک

بوئینگ 737 طیاروں پر ہندوستان سمیت 50 ممالک نے لگایا روک

نئی دہلی:  ایتھوپیا میں اتوار کو ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد ہندوستان سمیت دنیا کے تقریبا 50 ممالک نے بوئینگ 737 میکس طیاروں پر روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔  موصولہ تفصیلات کے مطابق ہندوستان ، آسٹریلیا، دبئی، ناروے، پولینڈ، جرمنی، چین، برازیل، ویت نام، ارجنٹائنا سمیت کئی ممالک نے ایتھوپیا میں ہوئے حادثے کے بعد بوئینگ 737 میکس طیاروں پر روک لگا دی ہے ۔

آسٹریلیا کی ایوی ایشن کمپنی ورجن آسٹریلیا نے بدھ کو عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بوئینگ 737 میکس طیارے کے سیکورٹی کی بابت اطمینان نہیں ہوگا تب تک کوئی بھی نیا بوئینگ طیارے بیڑے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ ورجن آسٹریلیا کے پاس فی الحال ایک بھی بوئینگ 737 میکس 8 طیارے نہیں ہے تاہم انہوں نے امریکی مینوفیکچرر کمپنی سے 30 ایسے طیاروں کا آرڈر دے رکھا ہے جو نومبر میں سونپے جانے ہیں۔

اس کے علاوہ پولینڈ کی شہری ہوا بازی کے دفتر نے بھی منگل کو بوئینگ 737 میکس 8 کی پروازپر روک لگا دی ہے۔ پولینڈ کے نیشنل ایوی ایشن کے ترجمان نے کل اس هوائی جہاز کے تقریباً سبھی پروازوں کو معطل کر دیا ہے اور بوئینگ 737 میکس کے استعمال کیے جانے والے روٹوں پر فی الحال دیگر ہوائی جہازوں کا استعمال کیا جا رہا ہے. ایتھوپیا طیارے حادثے میں پولینڈ کے دو شہریوں کی بھی موت ہو گئی تھی۔ (ایجنسیاں)

About Sa sagar

Check Also

نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملہ: اسلحے کے قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ

نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملہ: اسلحے کے قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ نیوزی لینڈ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے