Home / بہار(bihar) / تنخواہ نہ ملنے سے پریشان بی ایس این ایل (BSNL) ملازمین 

تنخواہ نہ ملنے سے پریشان بی ایس این ایل (BSNL) ملازمین 

تنخواہ نہ ملنے سے پریشان بی ایس این ایل (BSNL) ملازمین 

پٹنہ: بی ایس این ایل کے ملازمین بحرانی دور سے گذر رہے ہیں۔ کیونکہ بی ایس این ایل کے قیام کے 19 سال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ماہ کی تنخواہ اب تک انہیں نہیں ملی ہے۔  موصولہ تفصیلات کے مطابق ریاست میں پانچ ہزار بی ایس این ایل ملازمین تنخواہ نہیں ملنے سے پریشان ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹیلی مواصلات محکمہ کو ایک اکتوبر 2000 سے بی ایس این ایل میں تبدیل کر دیاگیاتھا۔ اس وقت کی موجودہ مرکزی حکومت کے 7 وزرا گروپ نے ٹیلی مواصلات کے ملازمین کے حقوق کی حفاظت کیلئے 3 سفارشات کو منظوری دی تھی۔ ٹیلی مواصلات محکمہ کے ملازمین کو بی ایس این ایل میں جانے کیلئے انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ اس کے مطابق کارپوریشن میں جانے کے بعد بھی ان کی ملازمت کی گارنٹی مرکزی حکومت کی طرز پر ہی رہے گی۔ بی ایس این ایل مالی اعتبار سے مضبوط رہے گا تاکہ ملازمین کو کبھی بھی تنخواہ سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں کرناپڑے اور کارپوریشن میں جانے کے بعد بھی مرکزی حکومت پنشن کی سہولت جاری رکھے گی۔ (ایجنسیاں)

About Sa sagar

Check Also

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟۔۔۔ 

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟ گزشتہ شمارے میں عربی کے ایک لفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے