Home / شہر(City) / راہل کی طرف سے خواجہ اجمیرکی درگاہ میں چادر پیش

راہل کی طرف سے خواجہ اجمیرکی درگاہ میں چادر پیش

راہل کی طرف سے خواجہ اجمیر کی درگاہ میں چادر پیش

اجمیر: کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کی جانب سے آج اجمیر میں صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 807 ویں سالانہ عرس کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چادر پیش کی گئی۔مسٹر گاندھی کی جانب سے کانگریس اقلیتی مورچہ کے صدر ندیم جاوید نئی دہلی سے چادر لے کر آئے تھے اور مسٹر جاوید اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، پردیش کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، راجستھان میں پارٹی انچارج اویناش پانڈے اور وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے مسٹر گاندھی کی چادر کو جنتی دروازے سے آستانہ شریف لے جایا جہاں گاندھی خاندانکے خادم سید عبدالغنی گردیزی نے مقدس مزار پر چادر پیش کروائی۔اس موقع پر، موصولہ تفصیلات کے مطابق ان رہنماؤں نے ملک میں امن چین اور اخوت کے لئے دعا کی۔ اس کے بعد، خادم گردیزی اور انجمن کی طرف نے ان کی دستاربندی کرکے تبرک پیش کیا۔چادر پیش کرنے کے بعد ان لیڈروں نے محفل خانے کے باہر عوام کے نام مسٹر گاندھی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ مسٹر گاندھی نے اپنے پیغام میں 807 ویں سالانہ عرس کے موقع پر اجمیر شریف آئے تمام عقيدت مندوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب باہمی بھائی چارے، انسانیت اور محبت کے پیغام دینے آئے۔  (ایجنسیاں)

About Sa sagar

Check Also

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟۔۔۔ 

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟ گزشتہ شمارے میں عربی کے ایک لفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے