Home / دہلی(delhi) / الیکشن میں بے روزگاری ایک اہم موضوع ہوگا :کانگریس

الیکشن میں بے روزگاری ایک اہم موضوع ہوگا :کانگریس

الیکشن میں بے روزگاری ایک اہم موضوع ہوگا :کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دستیاب نہیں کرائے ہیں اور ان کے خوابوں کو توڑا ہے اس لئے عام انتخاب میں بے روزگاری سب سے بڑا موضوع ہوگا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں پارٹی کی معمول کی بریفنگ میں کہا کہ مودی حکومت کے دور میں ملک میں بے روزگاری چار دہائیوں میں سب سے اوپر کی سطح پر پہنچ گئی یہ جب کہ اقتدار میں آنے سے پہلے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مویدی نے ملک کے نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے پانچ سال میں ملک کے دس کروڑ نوجوانوں کو نوکری کے نئے مواقع فراہم کرانے کی بات کی تھی لیکن نوٹ بندی کرکے انہوں نے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی ملازمتیں چھین لیں۔  (ایجنسیاں)

About Sa sagar

Check Also

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟۔۔۔ 

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟ گزشتہ شمارے میں عربی کے ایک لفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے