Home / تفریح / ووٹنگ بیداری کیلئے مودی کی ممتاز شخصیات سے اپیل

ووٹنگ بیداری کیلئے مودی کی ممتاز شخصیات سے اپیل

ووٹنگ بیداری کیلئے مودی کی ممتاز شخصیات سے اپیل

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر پرنب مکھرجی اور سپر اسٹار امیتابھ بچن سمیت ملک کی کئی جانی مانی شخصیات سے لوگوں کو ووٹنگ کے لئے ترغیب دینے اور اس سلسلے میں بیداری پھیلانے کی اپیل کی۔موصولہ تفصیلات کے مطابق مسٹر مودی نے بدھ کو کئی ٹویٹ کرکے جن شخصیات سے اپیل کی، ان میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی، اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے علاوہ بالی وڈ کی ہستیاں عامر خان، سلمان خان اور دیپکا پاڈکون شامل ہیں۔ مسٹر مودی نے کھلاڑیوں میں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر، پھوگٹ بہنوں وغیرہ سے بھی یہ اپیل کی۔ وزیر اعظم نے ان شخصیات سے کہا ہے کہ جمہوریت کے تہوار میں زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو پولنگ کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بڑی تعداد میں لوگ اس میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے ملک کے معروف صحافیوں اور میڈیا اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ لوگوں کو ووٹنگ کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔ مسٹر مودی نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ ووٹنگ لوگوں کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے اور اس طرح لوگ ملک کی ترقی میں فعال طور پر حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بھی اپیل کی کہ وہ شمال مشرقی ریاستوں میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے لئے لوگوں سے اپیل کریں۔ وزیر اعظم نے پہلی بار اس طرح ٹویٹ کرکے لوگوں کو ووٹنگ کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی بڑی بڑی شخصیتوں سے اپیل کی اور بہت سے مشہور شخصیات کو انہوں نے ٹویٹر پر ٹیگ بھی کیا۔(ایجنسیاں)

About Sa sagar

Check Also

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟۔۔۔ 

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟ گزشتہ شمارے میں عربی کے ایک لفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے