Home / قومی خبریں / ممبئی میں دردناک حادثہ، 3 لوگ ہلاک،  34 لوگ زخمی

ممبئی میں دردناک حادثہ، 3 لوگ ہلاک،  34 لوگ زخمی

ممبئی میں دردناک حادثہ، 3 لوگ ہلاک،  34 لوگ زخمی

ممبئی میں سی ایس ٹی (CST) ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج منہدم

ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج جمعرات کی شام منہدم ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کی یہ حادثہ 7:30 بجے پیش آیا ہے اس حادثے میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کم از کم 34 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے باہرٹائمز اوف انڈیا کی بلڈنگ کے پاس ہوا ہے، یہ برج بی ایم سی آفس سے 500 میٹر کی در پر تھا۔ راحت اور بچاو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کی زخمی لوگوں کو نزدیکی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔اس کے زیرے اثر وہاں ٹریفک کے حالات قابو میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے لوگوں سے کوئی دوسرا راستہ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔


ایسا بتایا جا رہا ہے کہ یہ پل ریلوے اسٹیشن کے باہر بنا ہوا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔  (ایجنسیاں)

About Sa sagar

Check Also

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟۔۔۔ 

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟ گزشتہ شمارے میں عربی کے ایک لفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے