Home / تفریح / سجائے گھوش کی فلم بدلا نے پہلے ہفتے میں 38 کروڑ روپے کی کمائی کی

سجائے گھوش کی فلم بدلا نے پہلے ہفتے میں 38 کروڑ روپے کی کمائی کی

سجائے گھوش کی فلم بدلا نے پہلے ہفتے میں 38 کروڑ روپے کی کمائی کی

ممبئی: مشہوراداکار امیتابھ بچن کی فلم بدلا نے پہلے ہفتے میں 38 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق سجائے گھوش کی ہدایت میں بنی امیتابھ بچن اور تاپسی پنو کی جوڑی والی فلم بدلا 8 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔یہ فلم شاہ رخ خان کی کمپنی نے بنائی ہے۔بدلا نے اپنی بہترین کارکردگی کےپہلے ہفتے کے دوران 23کروڑ کی کمائی کی تھی۔فلم اپنے پہلے ہفتے میں 38 کروڑ کی کمائی کرچکی ہے۔ بدلا سسپینس تھریلر فلم ہے،جو ہسپانوی فلم ’دی انویزیبل گیسٹ‘ کی بالی ووڈ شکل ہے۔فلم کے مرکزی کرداروں کو بنیادی فلم سے بدل دیا گیا ہے۔کہانی امیتابھ اور تاپسی کے کرداروں کے اردگرد گھومتی ہے۔تاپسی پر اپنے بوائے فرینڈ کے قتل کا شبہ ہوتا ہےاور امیتابھ ایک وکیل کے کردار میں ہیں۔ مانو کول اور امریتا سنگھ بھی ایک اہم کردار میں ہیں۔ (ایجنسیاں)

About Sa sagar

Check Also

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟۔۔۔ 

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟ گزشتہ شمارے میں عربی کے ایک لفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے