Home / تفریح / پرینیتی چوپڑا ادا کریں گی بایوپک فلم میں سائنا نہوال کا کردار

پرینیتی چوپڑا ادا کریں گی بایوپک فلم میں سائنا نہوال کا کردار

پرینیتی چوپڑا ادا کریں گی بایوپک فلم میں سائنا نہوال کا کردار

پرینیتی چوپڑا نے لی شردھا کپور کی جگہ سائنا نہوال بایوپک فلم میں

ممبئی: اداکارہ پرینیتی چوپڑا پردہ سیمیں پر بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کا کردار ادا کرتی نظر آسکتی ہیں۔بالی ووڈ میں ان دنوں بایوپک فلموں پر کچھ زیادہ ہی زور دیا جارہا ہے۔موصولہ تفصیلات کے مطابق اسی فہرست سائنا نہوال کے نام پر ایک اور فلم جڑ گئی ہے۔فلم کی کاسٹ پر کافی وقت سے غور و خوض کیا جارہا ہے۔پہلے ایسی خبریں تھیں کہ شردھا کپور یہ رول کریں گی لیکن اب کہا جارہا ہے کہ پرینیتی سائنا کے رول میں نظر آئیں گی۔ بتایا جارہا ہے کہ شردھا نے باقی فلموں میں مصروفیت کی وجہ سے اس فلم میں کام کرنے سے منع کردیا ہے۔ان کے پرینیتی اس رول کو کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہیں فلم میں بھی کاسٹ کرلیاگیا ہے۔فی الحال اس رول کے لئے ان کی ٹریننگ شروع ہوچکی ہے۔جس کے بعد شوٹنگ شروع ہوجائےگی۔فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار نے بتایا،’’ہم سائنا کی شوٹنگ کو سال 2019 کے آخر تک ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ فلم کو 2020 کے شروع میں ہی ریلیز کیا جاسکے۔ ہمیں خوشی ہے کہ پرینیتی اس فلم میں کام کرنے کےلئے تیار ہوئیں۔سائنا نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ان کی زندگی کو دنیا کے سامنے لانے کےلئے ہم بےحد پرجوش ہیں۔ (ایجنسیاں)

About Sa sagar

Check Also

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟۔۔۔ 

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟ گزشتہ شمارے میں عربی کے ایک لفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے