Home / دہلی(delhi) / وزیر اعظم مودی نے کہا میں اکیلا نہیں، ملک میں اور بھی چوکیدار ہیں :راہل گاندھی نے دیا وزیر اعظم مودی کو جواب

وزیر اعظم مودی نے کہا میں اکیلا نہیں، ملک میں اور بھی چوکیدار ہیں :راہل گاندھی نے دیا وزیر اعظم مودی کو جواب

وزیر اعظم مودی نے کہا میں اکیلا نہیں، ملک میں اور بھی چوکیدار ہیں 

راہل گاندھی نے دیا وزیر اعظم مودی کو جواب

وزیر اعظم نے ہفتہ کے روز اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ انہوں نے ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کاچوکیدار مضبوطی سے کھڑا ہے اور ملک کی خدمت کر رہا ہے‘‘۔ مودی نے جو ویڈیو شئیر کیا ہے اس میں الگ الگ ریاستوں کے لوگوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں مودی حکومت کے منصوبے اور حصولیابیاں بھی بتائی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ’ ملک کے چوکیدار‘ والی شبیہ کو ایک بار پھر یہاں کے باشندوں کے سامنے پیش کیا ہے۔  ہیش ٹیگ میں بھی چوکیدار سے وزیر اعظم مودی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ’’ آپ کا چوکیدار مضبوطی سے کھڑا ہے اور ملک کی خدمت کر رہا ہے۔ لیکن میں اکیلا نہیں ہوں۔ ہر شخص جو بدعنوانی، گندگی اور سماجی برائیوں سے لڑ رہا ہے، چوکیدار ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے لئے محنت کرنے والا ہر شخص چوکیدار ہے۔ آج ہر ہندوستانی کہہ رہا ہے- میں بھی چوکیدار‘‘۔  مودی نے جو ویڈیو شئیر کیا ہے اس میں الگ الگ ریاستوں کے لوگوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں مودی حکومت کے منصوبے اور حصولیابیاں بھی بتائی گئی ہیں۔

وہیں اس عمل کے ردعمل میں راہل گاندھی نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے مسٹر مودی سے سوال کیا ہے کی کیا آج آپ کو اپنی غلطیوں کا احساس ہو رہا ہے ؟ انہوں نے مزید لکھا ہے کی یہ ایک دفاعی ٹویٹ ہے مطلب کی مسٹر مودی نے یہ ٹویٹ محض اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے کیا ہے۔

واضح رہے کی جہاں ایک طرف  ٹویٹر پر #MainBhiChowkidar ٹرینڈ ہو رہا ہے وہیں دوسری طرف #ChowkidarChorHai بھی ٹرینڈ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ بتا دیں کی یہ دونوں ہی ٹرینڈ آج کے ورلڈ وائیڈ مے شامل ہو گئے ہیں۔ جہاں ایک طرف مسٹر مودی نے لوگوں کو ہیش ٹیگ #MainBhiChowkidar استعمال کرنے کی دعوت دی ہے اور اپنے ہیش ٹیگ کو استعمال کرنے کے لئے لوگوں کو شکریہ ادا کیا ہے وہیں دوسری طرف #ChowkidarChorHai بھی زور شور پر ہے، اس ضمن میں عام لوگوں کے ٹویٹ کچھ اس طرح ہیں۔

سری نواس بی لکھتے ہیں کی ہر ہندوستانی مودی جی کے بارے میں ایک بات یاد رکھےگا #ChowkidarChorHai


سنگھا مترا لکھتی ہیں کی مودی کانگریس کے سلوگن #ChowkidarChorHai سے ڈر گئے ہیں

About Sa sagar

Check Also

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟۔۔۔ 

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟ گزشتہ شمارے میں عربی کے ایک لفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے