Home / قومی خبریں / پیٹرول ہوا مہنگا اور ڈیزل ہوا سستا :جانئے نئی قیمتیں

پیٹرول ہوا مہنگا اور ڈیزل ہوا سستا :جانئے نئی قیمتیں

پیٹرول ہوا مہنگا اور ڈیزل ہوا سستا

جانئے نئی قیمتیں

ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے دن تیزی رہی اور ملک بھر میں اس کی قیمت ساڑھے تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیزل تیسرے روز لگاتار سستا ہواہے۔ ملک کی سب بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، ہفتہ کو قومی دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کے روز پیٹرول آٹھ پیسے زیادہ مہنگا ہوکر 72.63 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ یہ گزشتہ سال 30 نومبر کے بعد یہ سب سے اعلی سطح ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق اس دوران، ڈیزل کی قیمت سات پیسہ کم ہو کر 67.15 فی لیٹر رہ گئی ، جویکم مارچ کے بعد اس کا کم از کم قیمت ہے۔ ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں، پٹرول کی قیمتوں میں آٹھ آٹھ پیسے کمی رہی اور یہ بالترتیب 78.25 روپے، 74.71 روپئے اور 75.43 روپے فی لیٹر فی فروخت کیے گئے۔ ڈیزل کولکاتہ میں سات پیسے سستا ہوکر 68.94 روپے فی لیٹر پر رہا۔ ممبئی اور چنئی میں، ڈیزل کی قیمتوں میں آٹھ آٹھ پیسے بالترتیب 70.34 روپے اور 70.96 رو. فی لیٹر اضافہ۔ (ایجنسیاں)

About Sa sagar

Check Also

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟۔۔۔ 

خبرلیجے زباں بگڑی۔۔۔ اہل زبان کون ہیں،کہاں ہیں؟ گزشتہ شمارے میں عربی کے ایک لفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے