Home / بین الاقوامی / امریکہ میں مڈ ٹرم انتخابات: ڈیموکریٹس کی ایوان نمائندگان میں جیت، سینیٹ میں رپبلکن آگے

امریکہ میں مڈ ٹرم انتخابات: ڈیموکریٹس کی ایوان نمائندگان میں جیت، سینیٹ میں رپبلکن آگے

امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں اب تک کے آنے والے نتائج کے رجحانات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رپبلکن پارٹی ایوان بالا میں اپنی اکثریت برقرار رکھے گی لیکن ان کی حریف جماعت ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان میں آٹھ سال بعد جیت کی راہ پر گامزن ہیں جو کہ صدر ٹرمپ کے لیے مستقبل میں کافی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

صدارتی انتخاب 2020 میں ہونے ہیں لیکن ان وسط مدتی انتخابات کو ان کی صدارت کے دو سال پر ایک ’ریفرنڈم‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی نیٹ ورک سی این این کے مطابق صدر ٹرمپ وسط مدتی انتخابات کے بعد کوئی خطاب نہیں کریں گے لیکن ان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک سطر کی مبارک باد کا پیغام سامنے آیا ہے۔

About admin

Check Also

نیوزی لینڈ: مساجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے کی بندوق پردرج عبارات کی کیا ہے تاریخ ؟

نیوزی لینڈ: مساجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے کی بندوق پردرج عبارات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے