Home / about us

about us

روزنامہ المومن کی اشاعت1925میں کلکتہ سے ہوئی تھی،جنگ آزادی میں المومن نے اپنے قلم سے اہم کردار نبھایا۔بعض وجوہ کی بناپر اخبارکو بند کرنا پڑا۔المومن کی تاریخ کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ کسی بھی حال میں المومن کی اشاعت کو زندہ رکھیںگے۔دوبارہ روزنامہ المومن 2003میں دہلی سے شائع ہوا اس کے بعد یک بعد دیگرغازی آباد،الہ آباد،پٹنہ اور کولکاتہ سے شائع ہوا۔المومن اپنی اشاعتوں کے ذریعہ ملک میںاہم خدمات انجام دے رہا ہے،قومی اور بین الاقوامی سطح پرہمارے قارئین وناظرین کی طویل فہرست ہے۔ویب پورٹل اور اخبار کے ذریعہ انہیں اپنے وطن و ملی بھائی بہنوں کی خبریں حاصل ہوتی ہےں۔ہم نے اردو ویب پورٹل کو نئی شکل دینے کی کوشش کی ہے۔ مجھے قوی امید ہے پسند آئے گا۔ قارئین کرام۔۔۔۔۔ المومن اخبار اور اردوویب پورٹل آپکا اپنا ہے،آپ ہی اس کے محافظ ہے۔اخبار کی اشاعت جاری وساری رہے اس کےلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے تاثرات،مراسلات،نگارشات اور تخلیقات المومن کو ارسال فرمائیں۔ انشاءاللہ ہم انہیں شائع کرنے کی کوشش کریں گے۔اپنے کاروبار کو ترقی دینے کےلئے روز نامہ المومن اور المومن ویب پورتل میں اشتہار بھی شائع کریں۔

محمد عالمگیر
ایڈیٹر المومن